: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد یکم مارچ 2026 (اعتماد نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کے لئے پروازیں بڑے پیمانہ پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کے لئے پروازیں بڑے پیمانہ پر منسوخ کر دی گئی
ہیں۔ہفتہ کی دوپہر سے شروع ہونے والی اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اب تک 45 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جن میں 21 آمد اور 22 روانگی کی فلائٹس شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دوحہ، ابوظہبی، جدہ، کویت، دبئی، مسقط اور مدینہ جانے والی پروازیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر، بشمول طلباء اور کاروباری افراد، ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔