: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ویانا، 30 جون (یو این آئی) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سر براہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران چند مہینوں میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بین الا قوامی جوہری توانائی
ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے باوجو داب بھی ایران کے پاس یورینیم افزودگی کی صلاحیت موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ایران کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چند مہینوں یا اس سے کم وقت میں افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع ہو گی۔