the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بغداد ، 8 جنوری ( یواین آئی) ایران نے عراق میں واقع امریکی فضائی اڈوں پر بدھ کی صبح الصباح میزائل حملے کیے جن میں 80 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے قامی میڈیا نے ایرانی فوج کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے بدھ کو بتایا کہ عین الاسد فضائی اڈے پر ایرانی فوج کے میزائل حملے میں کم از کم 80 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس نے بتایا کہ امریکی ہیلی کاپٹر اور فوجی سازو سامان کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ۔اس سے قبل ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا تھا کہ ایران نے اپنی فوجی صلاحیت کا صرف ایک ’حصہ‘ کا مظاہر ہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ ایران کا سامنا کرنے کے لئے کوئی دیگر رخ اپنايے۔واضح ر ہے کہ ایران نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کے لئے عراق میں امریکہ کی زیر قیادت سکیورٹی فورسز پر بیلسٹک میزائل حملے کئے ۔ امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔ پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا’’ مقامی وقت کے



مطابق منگل کے روز 1730 بجے ایران نے امریکی فوج اور اتحادی افواج کے خلاف کئی بیلسٹک میزائل سے حملے کیے ۔یہ واضح ہے کہ ایران نے عراق کے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوج اور اتحادی افواج کے کم از کم دو فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ پینٹاگون نے کہا کہ وہ خطے میں تعینات اپنے جوانوں، ساتھیوں اور اتحادی افواج کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عراق کے حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں ۔گزشتہ جمعہ کو امریکہ کے ڈرون راکٹ حملے میں ایران کی پاسداران ِ انقلاب اسلامی کی القد س فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی مارے جانے کے بعد سے ہی پورے خلیجی خطے میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر حملے سلیمانی کی موت کا انتقام بتایا جا رہا ہے ۔ عراق میں امریکہ کے پانچ ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں جنہیں نشانہ بنا کر ایران نے یہ حملہ کیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.