the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،2مارچ (یواین آئی) راجیہ سبھا ٹی وی اور لوک سبھا ٹی وی چینلوں کا انضمام کر کے ایک نیا ٹی وی چینل بنایا گیا ہے جس کا نام سنسد ٹی وی رکھا گیا راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے سرکاری طورپر اس کا اعلان کیا گیا ہے اس انضمام کے سلسلے میں پچھلے سال جون میں اطلاع دی گئی تھی اس نئے انضمام کے ساتھ اعلی سطح کے افسروں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کے ریٹائرڈ افسر روی کپور کو سنسد ٹی وی کا چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) بنایا گیا ہے۔وہ منگل سے عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کا دور اقتدار ایک سال تک کےلئے ہوگا۔ وہیں ،راجیہ سبھا ٹی وی کے موجودہ سی ای او منوج کمار پانڈے کو ان کے فرائض سے آزاد کردیا گیا ہے۔
مسٹر کپور1986 بیچ کے آسام- میگھالیہ کیڈر کے ریٹائرڈ



افسر ہیں۔ وہ کپڑاوزارت کے سکریٹری کے طورپر تعینات تھے۔ وہ آسام کے اڈیشنل چیف سکریٹری کے علاوہ مختلف علاقوں میں اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ وہ خان اور معدنیات ،جنگلات اور ماحولیات،ایکٹ ایسٹ پالیسی معاملوں اور عوامی صنعتی محکموں کے انچارج رہے۔ انہوں نے صنعت اور تجارت کی وزارت میں بھی اپنی خدمات دی ہیں۔
واضح رہے کہ لوک سبھا کی کارروائی کے براہ راست براڈ کاسٹ کی شروعات دوردرشن پر 1989 سے کی گئی تھی۔ سال 2004 میں الگ سے لوک سبھا ٹی وی وجود میں آیا۔ ایک سال بعد 2011 میں راجیہ سبھا ٹی وی کی شروعات ہوئی جس میں راجیہ سبھا کی کارروائی کا براڈ کاسٹ کیا جاتا ہے۔ دونوں چینلوں پر ایوان کی کارروائی کے براہ براڈ کاسٹ کے علاوہ کئی دیگر سرکاری سیاستی اور معلوماتی پروگرام دکھائی جاتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.