the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
 25 جون سے عمل شروع ۔ تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس کا تربیتی پروگرام

حیدرآباد ۔ 9۔ جون (اعتماد نیوز ) تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او سی سدرشن ریڈی نے بتایا ہے کہ ریاست میں جلد شروع ہونے والی ایس آئی آر کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ریاست میں یہ عمل 25 جون سے شروع ہوگا جس کے پیش نظر منگل کو حیدر آباد کے بی آر کے بھون میں تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف الیکٹورل آفیسر نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اس کام کو ایک اہم مشن کے طور پر انجام دیں۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام اہل افراد کے نام ووٹرلسٹ میں شامل کئے جائیں اور نا اہل افراد کے ناموں کو فہرست سے حذف کیا



جائے۔

 تربیتی پروگرام کے دوران عہدیداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ، انہیں ای سی آئی نیٹ اور بی ایل او ایپ کے استعمال کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ سی ای او نے اس بات پر زور دیا کہ نظر ثانی کے عمل کے دوران پیش آنے والے پیجس سے نمٹنے کے لئے ایک ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ اس موقع پر ریاستی ٹریننگ نوڈل آفیسر نے نظر ثانی کے عمل کے مختلف مراحل کی تفصیل بیان کی جبکہ پی ایم آئی ٹی ڈی چرنجیوی نے ای سی آئی نیٹ اور بی ایل او ایپ پر تکنیکی تربیت فراہم کی۔اس تربیت میں فارم بھرنے کا طریقہ، ووٹروں کی میابنگ اور دیگر ضروری انتظامی امور پر روشنی ڈالی گئی۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر واسم وینکٹیشور ریڈی، جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسرایم ستیہ وانی ، ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر اے ایس چاری اور دیگر نوڈل آفیسرس و عملہ موجود تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.