راست
چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کی ہدایت پر وقف بورڈ ٹاسک فورس کی ٹیم نے چہارشنبہ کو آصف آباد ضلع کے جینور میں واقع وقف اداروں/مسجدوں کا اسپاٹ معائنہ کیا۔جس کو حالیہ
فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں نقصان پہنچایا گیا تھا وقف بورڈ کی ٹیم کو مساجد اور وقف اداروں کے نقصانات کا پتہ لگاتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی چیرمین وقف بورڈ نے ہدایت دی تھی تاکہ مرمتی کاموں کو انجام دیا جا سکے۔اور تلنگانہ وقف بورڈ، سے ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔