: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلورو، 30 مئی (ذرائع) دہلی میں کسانوں کی تحریک کے ایک ممتاز چہرے راکیش ٹکیت پر بنگلورو پریس کلب کے گاندھی بھون میں کالی سیاہی پھینکی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بنگلور میں آج تقریباً ایک درجن لوگ پریس میٹنگ میں گھس گئے اور کسان
لیڈر راکیش ٹکیت پر سیاہی پھینک دی۔ وہ میڈیا سے خطاب کر رہے تھے جب ان پر سیاہی پھینکی گئی۔
اسی دوران لوگوں کا ایک گروپ ان کے قریب پہنچا اور ان پر سیاہی پھینک دی۔ اس کے بعد پروگرام کے مقام میں افراتفری مچ گئی اور ادھر ادھر کرسیاں پھینکی گئیں۔