: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان حکومت نے پیر کو کہا کہ مہنگائی کے مسئلہ پر منگل کو دونوں ایوانوں میں بحث کی جائے گی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اس مسئلہ پر لوک سبھا میں آج بھی بحث ہو سکتی تھی، لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا پارلیمانی امور کے
وزیر پرہلاد جوشی نے دونوں ایوانوں کی کارروائی کے دوسرے التوا کے بعد پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت مہنگائی پر بحث کے لیے شروع سے ہی تیار تھی، لیکن اپوزیشن نے بغیر کسی وجہ کے ہنگامہ کھڑا کر دیا مسٹر جوشی کے ساتھ راجیہ سبھا میں قائد ایوان اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل بھی موجود تھے۔