ذرائع:
تلنگانہ حکومت نے ’اندراّمّا ہاؤسز ٹاورز‘ اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کردی ہے۔ اب اہل افراد 15 اگست تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواستیں 21 جولائی سے می سیوا مراکز، آن لائن پورٹل اور می سیوا
واٹس ایپ سروس کے ذریعے وصول کی جارہی ہیں۔ حکومت کو پیر کی شام تک او آر آر کے اطراف کے 16 اسمبلی حلقوں سے 46,121 درخواستیں موصول ہوچکی تھیں۔ اسکیم کے تحت ریاست میں ایک لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 16 حلقوں میں 7,340 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔