: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 09 نومبر [یو این آئی] صدر رام ناتھ کووند نے نو منتخب امریکی صدرجوزف بائیڈن اور ان کی نائب کملا حارث کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں ہند امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے "جوزف آر بائیڈن کے ریاستہائے متحدہ
امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر اور کملا حارث کو نائب صدر چنے جانے پر میری طرف سے مخلصانہ مبارکباد‘‘ راشٹرپتی بھون کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’میں جوزف بائیڈن کے کامیاب دور کی خواہش کرتا ہوں اور ہندستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں‘‘۔