نئی دہلی ، 10 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان نے براہ راست بات چیت کے بعد ایک دوسرے کے خلاف گولہ باری اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
خارجہ سکریٹری و کرم
مسری نے ہفتہ کی شام ایک خصوصی بریفنگ میں اس کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل نے آج سہ پہر اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کا آغاز کیا۔