حیدرآباد میں اندراما ٹاورس اسکیم سے متعلق عوام کے تمام شکوک دور کرنے کے لیے ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے خصوصی ہیلپ لائن 24603572-040 کا آغاز کیا ہے۔
وزیر نے بتایا کہ درخواست دینے کے لیے صرف آدھار کارڈ کافی ہے، کسی دوسرے دستاویز کی ضرورت نہیں۔ درخواست گزار کو کم از کم 10 سال سے حیدرآباد کے بلدیاتی علاقے میں رہائش پذیر ہونا چاہیے اور خاندان کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ روپے
تک ہونی چاہیے۔ درخواست کے وقت 10 ہزار روپے EMD صرف UPI یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے ادا کرنا ہوگا۔ اگر فلیٹ الاٹ نہ ہوا تو پوری رقم اسی بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔ حکومت پہلے مرحلے میں 16 اسمبلی حلقوں میں 7,680 اندراما فلیٹس تعمیر کر رہی ہے، جبکہ مجموعی ہدف ایک لاکھ مکانات کی تعمیر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی افواہ یا دلال پر یقین نہ کریں اور سرکاری معلومات کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔