حیدرآباد کے نامپلی اسمبلی حلقہ کے شانتی نگر میں وزیر ھاوزنگ پی سرینواس ریڈی نے مجلسی رکن اسمبلی ماجد حسین اور دیگر قائدین کے ساتھ مل کر’اندراّماں ٹاور‘ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا .اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ، اطلاعات و تعلقات عامہ سرینواس ریڈی، کے علاوہ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین، راجیہ سبھا رکن ایم انیل کمار یادو، حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر پریانکا الا اور نامپلی
کے مجلس رکن اسمبلی ماجد حسین موجود تھے۔حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نامپلی اسمبلی حلقہ میں معاشی طور پر کمزور اور مکانات کے مستحق خاندانوں کو بہتر رہائشی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اندراما اندلو ٹاور کی تعمیر سے اہل خاندانوں کو پائیدار رہائش فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کو حلقہ میں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے رہائشی سہولت کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔