حیدرآباد 3 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کولکتہ جانے والی انڈیگو کی ایک فلائٹ اس وقت رن وے سے واپس لوٹ آئی جب دوران پرواز ایک مسافر اچانک بے ہوش ہوگیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے لئے رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ طیارہ میں سوار کرپیا موتھورام نامی مسافر نے اچانک
طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی اور وہ بے ہوش ہوگیا جس کے فوراً بعد پائلٹ نے ٹیک آف نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور طیارہ کو واپس اس کی جگہ پر لے آیا۔ایئرپورٹ عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو طیارہ سے نکالا اور چند ہی منٹوں میں اسے ایئرپورٹ پر موجود اپولو میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔