وشاکھاپٹنم 1 دسمبر 2025 (ذرائع) وشاکھاپٹنم میں کیلاس گری ہِل ٹاپ پر بھارت کا طویل ترین کنٹی لیور گلاس اسکائی واک عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وشاکھاپٹنم کے رکن پارلیمنٹ سری بھارت نے پیر کی صبح اس شاندار گلاس برج کا افتتاح کیا، جو دسمبر کی تعطیلات کے سیزن سے
عین قبل سیاحوں کے لیے ایک نئی کشش بن گیا ہے۔یہ منصوبہ چین کے مشہور گلاس اسکائی واکس سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ 50 میٹر طویل کنٹی لیور اسٹرکچر کیرالا کے واگامون گلاس برج کے طرز پر بنایا گیا ہے اور اسے جلد ہی ملک کے سب سے طویل گلاس برج کے طور پر ریکارڈ حاصل ہونے والا ہے۔