ذرائع:
سعودی عرب میں ملازمت کے لیے گئی ایک ہندوستانی خاتون نے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ خاتون کے مطابق اسے ہوٹل مینجمنٹ میں ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرکے سعودی عرب بلایا گیا تھا، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد اسے مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کے طور پر
کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس سے مسلسل کام لیا جا رہا ہے، لیکن اسے اب تک تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ ان حالات سے پریشان خاتون نے متعلقہ حکام اور ہندوستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے مدد فراہم کرتے ہوئے بحفاظت وطن واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔