the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی ، یکم جولائی (یو این آئی) تیز رفتار آپریشنل تیاری اور بحری جہاز کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، ہندوستانی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں پلاؤ کے جھنڈے والے ٹینکر ایم ٹی یی چینگ 6 پر سوار ہندوستانی عملے کے 14 ارکان کو بچایا۔
ہندوستانی بحریہ نے آج اپنے بیان میں بتایا کہ 29 جون کی صبح ، آئی این ایس تبر، جو مشن پر مبنی تعیناتی پر تھا، کو ایم ٹی پی چینگ 6 کی طرف سے مے ڈے ڈسٹریس کال موصول ہوئی۔ بحری جہاز نے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ سے تقریباً 80 سمندری میل مشرق میں اپنے انجن روم میں آگ لگنے کی اطلاع دی



تھی۔
فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ، آئی این ایس تبر زیادہ سے زیادہ رفتار سے آگے بڑھا اور مشکل میں پھنسے ٹینکر کے قریب پہنچ گیا۔ قریب پہنچنے پر ، بحریہ کی ٹیم نے جہاز کے ماسٹر سے رابطہ قائم کیا اور فوری طور پر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔
عملے کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے، عملے کے سات ارکان کو فوری طور پر جہاز کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے آئی این ایس قبر پر منتقل کیا گیا۔ بچائے گئے تمام اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا اور تبر جہاز پر موجود میڈیکل ٹیم نے ان کی طبی جانچ کی۔ ماسٹر سمیت بقیہ عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد کے لیے جہاز پر سوار رہا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.