the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/18ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستانی شہری حامد نیہال انصاری کو چھ سال کی جیل کی سزا کے بعد پاکستان کی طرف سے رہائی دینے کے بعد آج انکی وطن واپسی ہوگی، حامد کی واپسی کی خبر ملنے کے بعد انکے خاندان والوں میں خوشی کا ماحول ہے، وہیں حامد کی ماں نے پاکستان کی جیل میں بند بیٹے کی غلطی مانی ہے. پاکستانی لڑکی سے آن لائن دوستی کے بعد اس سے ملنے پہنچے ہند ستانی نژاد شہری حامد نہال انصاری کو آج پاکستان کی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ بیٹے کے گھر لوٹنے پر اس کی ماں نے کہا کہ 'وہ نیک ارادوں کے ساتھ وہاں گیا تھا پھر وہ اچانک سے لا پتہ ہوگیا اور بعد میں اسے پکڑا گیا اور اس پر کیس چلا۔ اسے ویزا کے بغیر نہیں جانا چاہئے تھا۔ اس کی رہائی انسانیت کی جیت ہے'۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ رویش کمار نے کہا"ہمیں پاکستان سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہند ستانی شہری حامد نہال انصاری کو رہا کیا جائے گا"۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر نہال کے اہل خانہ کے لئے بہت بڑی راحت کی بات ہے کیونکہ تقریبا چھ سال سے اس کا (نہال کو) "بن واس"ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ان ہند ستانی قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے بھی اسی طرح کا قدم اٹھائے جن کی قومیت کی تصدیق ہو گئی ہے یا جو سزا پوری کرنے کے باوجود جیل میں بند ہیں۔ ترجمان نے کہا"ہم ذہنی طور پر بیمار قیدیوں سے ہندستانی میڈیکل گروپ کی ملاقات کی تجویز پر پاکستان حکومت کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.