: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کیف، یکم مارچ (یو این آئی) یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے نے منگل کو تمام ہندوستانی شہریوں اور طلبہ سے کہا کہ وہ جلد از جلد دارالحکومت کیف چھوڑ دیں ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا،’یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہنے والے ہندوستانیوں کو فوری طور پر نکل جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے سفارت خانے نے آج طلبہ سمیت
تمام ہندوستانی شہریوں سے فوری طور پر کیف چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے انھیں یہاں سے ٹرین یا ٹرانسپورٹ کے دوسرے ذرائع سے جانے کی صلاح دی گئی ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور روس کے حملوں کے درمیان ہزاروں ہندوستانی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 فروری کو روسی فوج کے یوکرین پر حملے کے بعد ہندوستانی شہریوں کو پڑوسی ممالک سے نکالا جا رہا ہے۔