ذرائع:
بھارتی فوج نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن کے تحت فوجی اور افسران انسٹاگرام پر صرف مواد دیکھ سکیں گے، کسی بھی قسم کی پوسٹ، پسند یا تبصرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ سکیورٹی سے متعلق تمام پرانے سخت اصول بدستور نافذ رہیں گے۔
فوج کے مطابق اس اقدام کا مقصد جوانوں کو آن لائن معلومات سے
باخبر رکھنا اور گمراہ کن یا جھوٹی معلومات کی نشاندہی کرنا ہے۔ اسکائپ، واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور سگنل پر صرف غیر خفیہ اور عمومی معلومات، وہ بھی صرف جان پہچان کے افراد کے ساتھ، شیئر کی جا سکیں گی۔یوٹیوب، ایکس، کوورا اور انسٹاگرام پر صرف معلومات حاصل کرنے کی اجازت ہے، مواد اپ لوڈ کرنا ممنوع ہوگا، جبکہ لنکڈ اِن صرف ملازمت سے متعلق معلومات اور ریزیومے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔