: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) ہندوستان اور مصر نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے اور ثقافتی اور تہذیبی تبادلوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نوجوانوں کے امور اور نشریات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط
بنانے کا آج عہد کیا ہے یہ عہد وزیر اعظم نریندر مودی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ میں کیا گیا اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں خصوصی طور پر شائع ہونے والے ڈاک ٹکٹوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔