the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان جمیکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارت، علم اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے جس سے جمیکا کی تعلیم اور کاروباری منظرنامے میں تبدیلی آئے گی صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے منگل کو کنگسٹن میں جمیکا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ایک نمائندہ ہونے کے ناطے ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ جمیکا کی شاندارجمہوریت کے لیڈروں کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہند نژاد افراد کی موجودگی اور ثقافتی تعلقات ہی نہیں ہے جو دونوں ممالک کو جوڑتے ہیں بلکہ ہندوستان اور جمیکا کا جمہوریت اور آزادی میں یقین بھی انہیں ایک دوسرے کے قریب



لاتا ہے۔ تمام شہریوں کی برابری کا تصور جمیکا کے آئین کا مرکزی ستون ہے۔ہمارے بانیان جمہوریت بھی انہیں خیالات کے حامل تھے اور انہوں نے ہندوستان کے ہر ایک شہری کے لئے ذاتی آزادی کے لئے کوشش کی ۔انہوں نے آزادی، جمہوریت اور برابری کے جذبے کے ساتھ جدید ملک کی تشکیل کی ہے اور ایسا کرنے میں انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم تنوع میں اتحاد کا جشن مناتے رہیں جو جمیکا کے اصول ’آؤٹ آف مینی ،ون پیپل‘ کے جیسا ہی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے بھر پور قدرتی وسائل اپنے اسٹریٹجک مقام اپنی آبادی اور متحرک قیادت کے ساتھ جمیکا مزید اقتصادی کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔کیری کام خطے میں اپنی قیادت، بین الاقوامی قوانین پر مبنی رویہ اور مزید ذمہ داریاں اٹھانے کی خواہش نے جمیکا کو دوسرے ممالک کے لئے ایک پسندیدہ پارٹنر بنادیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.