the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27اکتوبر (یو این آئی) مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان ہندستان اور امریکہ نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک اہم دفاعی معاہدہ بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کر گا۔
دونوں ممالک کے دفاع اور خارجہ کے وزراء کے درمیان منگل کو یہاں تیسرے وزیر کی سطح کے مذاکرات ٹوپلس ٹو کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
معاہدہ پر دستخط کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اور



دفاعی وزیر مارک ایسپر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوروزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر موجود تھے۔
مسٹر پومپیونے کہا کہ امریکہ اور ہندستان نہ صرف چین کی کمیونسٹ پارٹی بلکہ ہر طرح کے خطرات سے نپٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے سائبر امور پر تعاون کی توسیع کی اور ہماری بحری افواج نے بحیرہ ہند میں مشترکہ مشق کی ہے۔ ہم اس بات سے متفق ہیں کہ امریکہ اور ہندستان کی وسیع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ہند بحرالکاہل خطے اور عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.