the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے سے متاثرین کی تعداد 297535 ہوگئی جس سے ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے اور اس مدت میں ریکارڈ 396 لوگوں کی اس وبا سے اموات ہوئی ہیں۔
ہندوستان متاثرین کے معاملے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑکر دنیا میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں تقریباً 297535 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ میں 2928600 لوگ اس کی زد میں ہیں لیکن برطانیہ میں اموات کی تعداد ہندوستان کے مقابلے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔ ہندوستان میں اب تک جہاں اس وبا سے 8498 لوگوں کی موت ہوئی ہے وہیں برطانیہ میں کووڈ۔ 19 سے 41364 لوگوں کو موت



ہوچکی ہیں۔
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10956 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 297535 ہوگئی ہے۔ اس دوران 396 لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 141842 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 147195 لوگ اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے، جہاں اس وبا سے اب تک 2023385 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 113818 لوگوں کی اموات ہوچکی ہین۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں اس کے بعد برازیل (8.03 لاکھ) اور روس (5.02 لاکھ) ہے۔ چوتھے مقام پر ہندوستان (2.98 لاکھ) ، پانچویں مقام پر اسپین (2.43 لاکھ) اور چھٹے مقام پر اٹلی (2.36 لاکھ) ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.