the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11 فروری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنی حکومت کی پالیسیوں کو اانتودیہ اور کامل انسانیت کے مبنتروں پر مبنی بتایا اور کہا کہ انہی اصولوں کو لے کر ملک مضبوطی اور خود انحصاری کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں پنڈت دین دیال اپادھیائے کی 53ویں برسی کے موقع پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر بی جےپی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا،پارٹی کےسینئر عہدے دار اور بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہم جیسے جیسے دین دیال جی کے بارے میں سوچتے ہیں،بولتے ہیں سنتے ہیں ،ان



کے خیالات میں ہمیں ہر بار ایک نئے پن کا تجربہ ہوتا ہے۔ کامل انسانیت کا ان کا فلسفہ صرف انسانیت کےلئے تھا۔ اس لئے جہاں بھی انسانیت کی خدمت اور بہبود کی بات ہوگی تو دین دیال جی کا کامل انسانیت کا فلسفہ متعلق رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی زندگی میں ایک رہنما کو کیسا ہونا چاہئے،ہندوستان کے جمہوریت اور اصولوں کو کیسے جینا چاہئے،دین دیال جی اس کی بھی بہت بڑی مثالیں ہیں، ایک طرف وہ ہندوستانی سیاست میں ایک نئے نظریہ کو لے کر آگے بڑھ رہے تھے،وہیں دوسری طرف وہ ہر ایک پارٹی ،ہر ایک نظریہ کے رہنماؤں کے ساتھ بھی اتنے ہی بے ساختہ رہتے تھے۔ ہرکسی سے ان کے قریبی تعلقات تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.