: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور ’بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی‘ کی سربراہ خالدہ ضیا کا آج علی الصبح انتقال ہو گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ 31 دسمبر کو بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔ مختلف ممالک کی سیاسی شخصیات خالدہ ضیا کی تدفین میں شرکت کرنے بنگلہ دیش پہنچ رہےہیں۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر بنگلہ دیش جانے والے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر
چہارشنبہ کو بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ پہنچیں گے جہاں خالدہ ضیا کی تدفین ہوگی۔ نمازِ جنازہ ظہر کی نماز کے بعد نیشنل پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ اور اس سے ملحق مانک میا ایونیو پر ادا کی جائے گی۔ انھیں ان کے شوہر ضیاء الرحمن کی قبر کے پاس دفن کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے مشیر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ حکومت جنازہ اور تدفین کے عمل میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ خالدہ ضیا کے انتقال پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔