the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27فروری(ایجنسی) ہندوستانی فضائیہ نے جموں و کشمیرمیں فوجی ٹھکانوں پرپاکستانی فضائیہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے آج بدھ کو اس کے ایک جنگی طیارہ کو مار گرایا حالانکہ اس کارروائی کے دوران ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ تباہ بھی ہوگیا اور اس کا پائلٹ ابھی لاپتہ ہے۔ 

وزارت خاررجہ کے ترجمان رویش کمار نے فضائیہ کے ایر وائس مارشل آر جی کے کپور کی موجودگی میں آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ اس کے قبضے میں ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ پاکستان کے اس دعوے کے بارے میں مزیدحقائق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے منگل کو پاکستان کے بالاکوٹ میں واقع جیش محمدکے دہشت گرد کیمپ کو تباہ کرنے کی کارروائی کی تھی ۔یہ کارروائی اس خفیہ جانکاری کی بنیادپر کی گئی تھی



کہ پلوامہ حملے کی ذمہ داری لینے والا جیش محمد ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے کی سازش تیار کررہا ہے۔


ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارروائی کے جواب میں پاکستانی فضائیہ نے آج صبح ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا لیکن چوکس فضائیہ نے پاکستانی طیاروں کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران فضائیہ کا ایک مگ 21طیارہ ہم نے کھو دیا جو پاکستانی علاقے میں گرا ہے۔ طیارہ کا پائلٹ ابھی لاپتہ ہے ۔ پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ پائلٹ اس کے قبضے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں اطلاعات یکجا کی جارہی ہیں۔ اس دوران ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے ابھی حکومت ہند کو اس پائلٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.