: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کینبرا، 10 اکتوبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کو آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ کے ساتھ یوکرین تنازعہ اور ہند-بحرالکاہل کے خطہ پر اس کے اثرات کے موضوع پر وسیع تبادلہ خیال کیا دونوں وزرائے خارجہ نے ہندوستان-آسٹریلیا وزرائے خارجہ فریم ورک ڈائیلاگ کی 13ویں میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ
پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم نے یوکرین اور ہند-بحرالکاہل خطے میں اس کے اثرات، کواڈ کی پیشرفت، جی-20 سے متعلق امور، ہمارے سہ فریقی تعلقات، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے متعلق چند چیزوں اور آب و ہوا، مالیات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔