: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بھارت کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ میں مواخذے کی قرارداد پیش کی ہے۔ اس سلسلے میں تقریباً 190 ارکانِ پارلیمنٹ کے دستخطوں پر مشتمل نوٹس لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں جمع کرایا گیا۔
اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ گیانیش کمار حکمران بی جے پی کے حق میں جانبدارانہ فیصلے کر
رہے ہیں اور خاص طور پر مغربی بنگال میں "اسپیشل انٹینسو ریویژن" کے نام پر اصل ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کئے گئے۔
آئین کے مطابق اگر اسپیکر نوٹس منظور کرتے ہیں تو تین رکنی کمیٹی الزامات کی جانچ کرے گی، اور الزامات ثابت ہونے پر دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت سے قرارداد منظور ہونے پر انہیں عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی نے اس اقدام کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن پر آئینی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔