: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآبادریاست میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے منگل کو کہا کہ آئندہ تین دنوں میں سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بتایاجارہا ہےکہ ضلع عادل آباد کے نیراڈی گونڈہ میں درجہ حرارت 12.3 ڈگری، نرمل ضلع کے پیمبی میں 13.1 ڈگری، سدی پیٹ ضلع کے کونڈاپاکا میں 13.5 ڈگری، جگتیال ضلع کے ملاپور
میں 13.6 ڈگری، ضلع مانچی میں 13.9 ڈگری،منچریال ضلع کے جناورم میں 13.9 ڈگری اورمنڈاپلی میں 13.9ڈگری ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔
ریاست بھر میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی صبح سویرے دھند چھائی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے قومی شاہراہوں اور مصروف ترین سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت سست روی کا شکار ہے۔ حیدرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 17.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔