the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،27 اپریل (یواین آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1396 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران 48 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 872 ہو گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی



27892 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 381 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 6185 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.