: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شملہ، 31 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران ملک کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت کی اسکیموں کے فائدے بغیر کسی بدعنوانی کے 100 فیصد غریبوں تک پہنچ رہے ہیں۔
اپنی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں منعقد غریب کلیان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ 2014 سے پہلے ہندوستان بدعنوانی، گھپلوں ، اقربا
پروری اور نوکر شاہی کے لیے دنیا میں جانا جاتا تھا، لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔ اور یہ ملک بدعنوانی سے لڑنے، غریبوں کے تئیں حساس ہونے اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ جرائم کے خلاف نکیل کسنے اور بدعنوانی کو برداشت نہ کرنے پر اب ہندوستان کا دنیا میں چرچا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں کرپشن کے خلاف لڑنے کے بجائے گھٹنے ٹیکنے کےلئے جانی جاتی تھیں۔