: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 4 جنوری (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی فرضی خبروں کو ٹویٹ کرنے اور پھر انہیں ہٹانے کی بار بار کی عادت کے سلسلے میں ان پر سخت تنقید کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے مائكروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’فرضی خبر ٹویٹ کی۔ پکڑے گئے۔
ٹویٹ ہٹا دیا۔ پھر وہی کریں گے‘‘۔
مسٹر کمار نے اپنے ٹویٹس میں ’پرانی عادتیں مشکل سے جاتی ہیں‘‘ ہیش ٹیگ بھی کیا۔ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کے ٹویٹس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فرضی خبر چند برس قبل بنگلہ دیش سے جاری ایک ويڈيو کی ہے۔
مسٹر خان نے اگرچہ بعد میں اپنے ٹویٹس ہٹا دیئے تھے۔