the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 15 ستمبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ” آتم نربھر بھارت“ مشن کو رفتار دینے کیلئے ’آتم نر بھر بہار ‘ بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروںکو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے مسٹر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مرکز کی نمامی گنگے اور امروت منصوبہ سے متعلق بہار میں 543.28 کروڑ روپے کے سات منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہاکہ شہری غریبوں اور شہر میں رہنے والے متوسط طبقہ کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے والی ان نئی سہولیات کے لئے وہ سبھی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ’آتم نربھر بھارت “ مشن کو رفتار دینے کیلئے آتم نربھر بہار بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروں کو حال ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے ۔ اسی فکر کے ساتھ امروت مشن کے



تحت بہار کے متعدد شہروںمیں ضروری سہولیات کے فروغ کے ساتھ ۔ ساتھ ’ ایز آف لیونگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس ‘ کے لئے بہتر ماحول تیار کرنے پر زور دیاجارہاہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اربنائزیشن آج کے دور کی سچائی ہے ۔ آج پوری دنیا میں شہری علاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔کئی دہائیوں سے ہماری ذہنیت بن گئی اور ہم نے مان لیا تھا کہ اربنائزیشن خود میں ایک بڑامسئلہ اور بڑی رکاوٹ ہے لیکن ان کا سوچنا کچھ لگ ہے ۔ اگر اربنائزیشن مسئلہ لگتاہے تو اس میں مواقع بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بابا صاحب بھیم راﺅ امبیڈ نے تواس دورمیں ہی اس سچائی کو سمجھ لیا تھا اور وہ اربنائزیشن کے بڑے حامی تھے ۔ انہوںنے اربنائزیشن کو مسئلہ نہیں مانا ۔ انہوں نے تو ایسے شہروں کا تصور کیا تھا جہاں غریب سے غریب شخص کو بھی مواقع مل سکے اور زندگی کو بہتر کرنے کے راستے کھلے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.