ذرائع:
پروازوں میں جاری خلل کے پیشِ نظر ہندوستانی شہریوں، بالخصوص عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ اور مدینہ جانے والے عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے پروازوں کی صورتحال باقاعدگی سے معلوم کرتے رہیں اور اپنے ٹریول ایجنٹس اور عمرہ سروس فراہم کرنے والوں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ جدہ میں قائم ہندوستانی قونصل خانہ نے متاثرہ ہندوستانی
شہریوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ کنٹرول روم سے رابطے کے لیے ٹیلی فون نمبرات +966 12 2614093 اور +966 556122301 جاری کیے گئے ہیں، جبکہ واٹس ایپ نمبر +966 536209704 اور ای میل آئی ڈی pbskcgi@gmail.com پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ قونصل خانہ نے ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔