the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد: خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان میچانگ شدت اختیار کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ یہ طوفان ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھنےوالے اس طوفان کا مرکز مغربی وسطی خلیج بنگال سے ملحقہ جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہے۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ امکان ہے کہ یہ طوفان آج نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان ساحل کو عبور کرے گا۔ حکام نے بتایا کہ طوفان کے ساحل کو عبور کرنے کے دوران 110-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ حکام نے ساحلی علاقوں کے عوام اور ماہی گیروں کو



خبردار کیا کہ وہ محتاط رہیں۔ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران ساحل اور رائلسیما میں شدید بارشیں ہوگی۔ جس کے پیش نظر ان علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
طوفان میچانگ کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت بھی متاثرہوئی ہے۔ اس طوفان کے پیش نظرساوتھ سینٹرل ریلوے ڈویژن کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں ہفتہ کو ایک بیان میں تقریباً 142 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سی پی آر او سی ایچ راکیش نے کہا کہ ٹرین خدمات اس مہینے کی 3 تا 6 تاریخ تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی خلیج بنگال میں بننے والا انتہائی کم دباؤ جمعہ کو آندھی میں تبدیل ہوگیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.