ذرائع:
حیدرآباد کے کنڈاپور میں حیڈرا کے عہدیداروں نے آر ٹی اے دفتر کے قریب بھکشاپتی نگر کی 36 ایکڑ سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔ کارروائی کے دوران سخت پولیس بندوبست کیا گیا اور عوام کو
علاقہ کے قریب جانے نہیں دیا گیا۔ ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی اس کارروائی میں عارضی دکانیں اور جھونپڑیاں بھی ہٹادی گئیں۔ عہدیداروں کے مطابق سروے نمبر 59 میں واقع اس زمین کی مالیت تقریباً 3,600 کروڑ روپے ہے، جبکہ مقامی کسانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 60 برس سے اس زمین پر قابض ہیں۔