the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی، 17 اگست (یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے زرعی شعبہ میں تحقیق کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پیر کو کہا ہے کہ سستی اور قابل استعمال ٹکنالوجی کے ذریعہ سے دیہی ترقی کا مستقل حل نکالا جانا چاہئے مسٹر نائیڈو نے یہاں دہلی آئی آئی ٹی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے اختتامی پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری پچاس فیصد سے زیادہ آبادی آج بھی زراعت پر انحصار کرتی ہے۔ آئی آئی ٹی کے لئے ضروری ہے کہ وہ سستی اور مفید جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ سے دیہی ترقی کے لئے



مستقبل حل نکالنے پر تحقیق کریں۔‘‘
انہوں نےکہا کہ مرکزی وزارت تعلیم کے ’ترقی یافتہ ہندوستان مہم‘ کا آئی آئی ٹی دہلی نیشنل کنوینر ہے۔اس مہم کے تحت شامل 2000 شراکت دار اداروں نے 10 ہزار گاؤں کو ڈیولپ کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔
انہوں نے آئی آئی ٹی سمیت ملک کے اعلی تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ سماج کے لئے ضروری اور مفید تحقیق کریں اور ماحولیات سے لے کرصحت سے متعلق سبھی چیلنجوں کا مناسب حل تلاش کرنے میں تعاوں دیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر وی رام گوپال راؤ اور دیگر معزز شخصیات موجودہ تھیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.