the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی)دہلی اور قومی راجدھانی علاقے کی خراب کوالیٹی سے نمٹنے کے لئے حکومت آلودگی پر قابوپانے پر ناکام رہنے والے افسران پر نجی طور سے جرمانہ عائد کرنے اور عدالتی کارروائی کرنے اور اگلے سال اگست تک سبھی سڑکوں سے دھول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ماحولیات کے سکریٹری سی کے مشرا نے پیر کو وزارت ماحولیات، مرکزی انسداد آلودگی بورڈ، دہلی، ہریانہ، پنجاب اور اترپردیش کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب آلودگی روکنے میں ناکام رہنے پر محکموں کے بجائے براہ راست افسران پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی افسران سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔ گزشتہ سال محکموں کی ذمہ داری طے کرکے ان پر جرمانہ لگانے کی ابتداکی گئی تھی مسٹر مشرا نے بتایا کہ اگلے 15 دن تک مہم چلاکر سختی سے آلودگی پر قابو پانے کے لئے اعلان شدہ طریقوں کا نفاذ کیا جائے گااور اس دوران جو طریقے موثر پائے جائیں گے انہیں 31 دسمبر تک جاری رکھا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ اس میٹنگ میں ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے سال اگست تک دہلی، فریدآباد، غازی آباد، نوئیڈا اور گڑگاؤں کی سبھی سڑکوں سے دھول صاف کئے جائیں گے۔ جن سڑکوں کے کنارے دھول ہیں وہاں یا تو پیو مینٹ بنائے جائیں گے یا پیڑ پودے لگائے جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے 2 دسمبر 2019 سے آر ٹی سی بس کے کرایوں میں 20 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.