the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور ، 12 فروری (یو این آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کسانوں کے سامنے انگریز نہیں ٹک پائے تو نریندر مودی کون ہیں۔
مسٹر گاندھی آج سری گنگانگر کے پدم پور میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام کسان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اعتماد میں بغیر منظور شدہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیں تو ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ذریعہ شروع کی گئی یہ تحریک آنے والے وقت میں دوسرے شہروں میں بھی پھیل جائے گی ، لہذا وزیر اعظم کو کسانوں کی بات سننی



چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے کسانوں کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس کی حمایت کی اور وہ دو منٹ خاموشی کے لئے کھڑی رہیں ، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک بھی رکن پارلیمنٹ اور وزیر نے ان کی حمایت نہیں کی اور خاموشی کے لئے کھڑے نہیں ہوئے۔
مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم مسٹر مودی سے اپیل کی وہ پہلے یہ تینوں زرعی بل واپس لیں اور پھر کسانوں سے بات کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر زرعی قانون واپس نہیں لیا گیا تو آنے والے وقت میں کسان اپنی طاقت دکھادیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.