تل ابیب، 20 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ اگر حماس یر غمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پیش کردہ حکمت عملی سے اتفاق کرتا ہے اور
دیگر یورپی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسی مؤقف کو اپنائیں مسٹر نیتن یاھو نے پیر کی شب ایک بیان میں برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ پابندیوں کی دھمکیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نیتن یاھو نے ان بیانات کو حماس کے لیے ایک بڑی انعامی پیشکش قرار دیا۔