the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ ، 25 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کی حکومت اتر پردیش میں اقتدار میں آتی ہے تو عوام کو کسی بھی بیماری کے لیے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دی جائے گی کانگریس کی ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا جو 'ہم وچن نبھائیں گے' کی ٹیگ لائن کے ساتھ ریاست میں ’پرتگیہ یاترائیں‘ کر رہی ہیں، نے پیر کو ٹویٹ کیا۔ پہلے سے کیے گئے وعدوں کو شامل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کورونا کی مدت کے دوران اور اب ریاست میں بخار ریاستی حکومت کی ناہلی کے سبب پھیل رہاہے، اور اس کے سسٹم کو ہر کسی نے دیکھا ہے۔سستے اور اچھے علاج کے لیے منشور کمیٹی



کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بننے پر ’کوئی بھی بیماری ہونے پر مفت 10 لاکھ تک کا سرکاری علاج ہوگا‘‘۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتہ پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے تین 'پرتگیہ یاترا' کو جھنڈی دکھائی تھی۔ اس موقع پرانہوں نے خواتین کو ٹکٹوں میں 40 فیصد حصہ ، لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور الیکٹرانک اسکوٹی ، کسانوں کے مکمل قرض معافی ، گندم کی کم از کم سپورٹ پرائس ، دھان 2500 روپے ، بجلی کا بل سب کا نصف ، کورونا کے واجبات صاف، ہر خاندان کو کورونادورمیں ہونے والے نقصان کے بدلے 25 ہزار کی امداد، 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت اور کنٹریکٹ ورکرز کو ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.