: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔سرکاری احکامات کے مطابق حیدرآباد کلکٹر ہری چندنا کو لیبر ڈپارٹمنٹ کا خصوصی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ پرینکا کو حیدرآباد کلکٹر بنایا گیا ہے۔ دیگر اہم تقرریوں میں آر اینڈ بی میں پروینیا، انڈسٹریز میں کرشنا آدتیہ، آئی اینڈ پی آر میں جی مکُند ریڈی اور
انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر ابھیلاش ابھی نو شامل ہیں۔ اسی طرح آیوشمان بھارت اسکیم کے سی ای او کے طور پر بھی نئی تقرری کی گئی ہے۔جی ایچ ایم سی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہاں مختلف زونل کمشنرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ رنگا ریڈی، کھمم، نرمل اور دیگر اضلاع کے کلکٹرز کی بھی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ حکومت نے مختلف اضلاع اور محکموں میں انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یہ بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ہیں۔