the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کی خاتون آئی اے ایس  آفیسر اور  ریاستی وزیر کے بارے میں  نشر کی جانے والی  خبروں کے معاملے میں  این ٹی وی کے ان پٹ ایڈیٹر رمیش جو اپنے خاندان کے ساتھ بیرون ملک جا رہے تھے ان کو حیدرآباد شمس آباد ایئرپورٹ پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اسی چینل کے دیگر دو رپورٹرس  نہاچاری اور سُدھیر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ  خاتون آئی اے ایس  آفیسر کی ساکھ



کو نقصان پہنچانے والی حالیہ خبروں کی نشریات پر حیدرآباد  سی سی ایس  نے متعدد نیوز چینلز اور سوشل میڈیا ہینڈلس کے خلاف مقدمہ درج کیا  تھا اور اس مقدمے کی تفتیش کے لیے ریاستی حکومت نے منگل کو حیدرآباد کے سی پی سجنار کی قیادت میں ایس آئی ٹی قائم کی تھی۔ ایس آئی ٹی کے قیام کے صرف چند گھنٹوں میں، این ٹی وی کے مالکان نے منگل کی شام معافی مانگ لی، جس کے بعد سب نے سوچا کہ مسئلہ ختم ہو گیا ہےلیکن گزشتہ نصف شب غیر متوقع رخ سامنے آیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.