: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال نے الزام لگایا کہ انہیں بدنام کرنے کے لئے پارٹی لیڈروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن وہ انصاف ملنے تک لڑتی رہیں گی۔
محترمہ مالیوال نے آج ایکس پر لکھا " کل مجھے پارٹی کے ایک بڑے لیڈر کا فون آیا۔ اس نے بتایا کہ کس طرح سب پر اس بات کا بہت دباؤ ہے کہ سواتی کے خلاف گندی
باتیں کہی جائیں، اس کی ذاتی تصویریں لیک کر کے اسے توڑا جائے۔ کہا جارہا ہے کہ جو بھی ان کی حمایت کرے گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ کسی کو پر یس کا نفرنس کرنے کی ڈیوٹی ملی ہے اور کسی کو ٹویٹ کرنے کی ڈیوٹی ملی ہے۔ کسی کو یہ ڈیوٹی ملی ہے کہ وہ امریکہ میں بیٹھے رضا کاروں کو بلا کر میرے خلاف کچھ نکالے۔ ملزمان کے قریبی صحافیوں کو جعلی اسٹنگ آپریشن تیار کرنے کی ڈیوٹی دی گئی