: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کر ناٹک میں زمام حکومت تبدیل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان وزیر اعلی سدار میانے آج کہا کہ وہ اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کریں گے مسٹر سدار میا اور نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار اس وقت دہلی میں موجود ہیں۔ دونوں رہنمالوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ مسٹر شیو کمار نے
پہلے ہی بدھ کے روز دہلی میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پر بینکا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔
مسٹر سدار میانے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کوئی جگہ خالی نہیں ہے اور وہ اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے انہیں وزیر اعلی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کو کہا ہے۔