نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا کے خلاف مسلسل سازش کر رہی ہے اور وہ اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ کھڑے ہیں مسٹر گاندھی کا یہ بیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے مسٹر واڈرا کے
خلاف جمعرات کے روز ہریانہ میں مبینہ زمین گھپلے معاملے میں داخل کی گئی چارج شیٹ کے تناظر میں آیا ہے۔ چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد ای ڈی نے مسٹر واڈرا کی تقریباً 36 کروڑ کی جائیداد بھی ضبط کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے واڈر ا خاندان کو اسی طرح ہراساں کیا جارہا ہے ، لیکن ان کا خاندان بہادر ہے اور وہ ہر سازش کے خلاف پوری طاقت سے لڑیں گے۔