the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 7جنوری (یو این آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر عوام کے حقوق کی حفاظت کی دہائی دیتے ہوئے کہاکہ میں عوام کے حقوق کی پہرے دارہوں اورجب تک زندہ ہوں تو کوئی بھی عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کرسکتاہے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے حقوق کی حفاظت کیلئے ہرممکن کام کرنے کو تیار ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم کسی کے رحم و کرم پر زندہ نہیں ہیں۔نہ ہی کسی کو حقوق چھیننے کی اجازت دیں گے۔
سندربن علاقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ”میں آپ کی پہرے دار ہوں اور کسی کو بھی عوام کے حقوق کو چھیننے کی اجازت نہیں دوں گی۔
جنوبی 24پرگنہ ضلع میں انتظامی میٹنگ میں ”بلبل“کے طوفان کے متاثرین کو ریاستی حکومت کے ہاؤسنگ



اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کرکے دینے کا بھی اعلان کیا۔اس کے علاوہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کنگا ساگر کے یاتریوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا انشورنش دینے کا بھی اعلان کیا۔مکرسکرانتی کے موقع پر کنگا ساگر میں کے غسل کاآغاز بدھ کی صبح سے ہوگا۔ ممتا بنرجی نے میلہ شروع ہونے سے پہلے پیر کو گنگاساگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کپل منی کے آشرم میں پوجا بھی کی۔ وزیر اعلی نے
غیر متوقع بارش کی وجہ سے میلے کی تیاریوں میں رخنہ پڑا ہے۔تاہم گزشتہ سنیچر سے کام تیز کردیا گیا ہے۔میلہ میں آنے والے عقیدت مندوں کی سیکورٹی کیلئے کئی سطح پرا نتظامات کیے گئے ہیں۔ڈروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔میلے میں دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی رکھی جارہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.