حیدرآباد میں غیر قانونی بورویلز، زیرِ زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح اور پانی کی بڑھتی ہوئی قلت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ حیدرآباد میں (HYDRAA) نے تجارتی مقاصد کے لیے پانی نکالنے والے غیر قانونی بورویلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کردیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہلے 50 سے 60 فٹ کی گہرائی پر ہی بورویلز سے پانی دستیاب ہوجاتا تھا، لیکن اب صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ 600 فٹ
سے زیادہ گہرے بورویلز سے بھی پانی حاصل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق زیرِ زمین پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے باعث گھریلو ضروریات کے لیے بھی پانی خریدنا پڑ رہا ہے، جبکہ بعض افراد پانی فروخت کرکے منافع کما رہے ہیں۔ عوام نے پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پانی نکالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔