the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

حیدرآباد کے پُرانے شہر میں تاریخی بام رکن الدولہ جھیل کی بحالی کا کام حیدرا نے مکمل کر کے اسے نیا حیات بخشی ہے۔ قبضہ ختم کرنے اور صفائی کے بعد جھیل کی اصل تاریخی خوبصورتی کو برقرار رکھا گیا ہے۔حیدرا کے کمشنر اے وی رنگناتھ نے جھیل کی ترقیاتی سرگرمیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور ہر تفصیل پر توجہ دی، جس میں واکنگ ٹریک، فینسنگ، بچوں کے کھیل کے علاقے، بزرگوں کے لیے آرام دہ سہولیات، پارک اور اوپن جم شامل ہیں۔کمشنر نے جھیل کے اردگرد سبز باغات اور دواؤں والے پودے لگانے، تاریخی طرز تعمیر کی بحالی، وسیع ان لیٹ



اور آؤٹ لیٹ بنانے اور پانی کے ذخیرے کو مؤثر بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ جھیل کے  علاقہ کی رہائش پذیر عوام کے لیے تفریحی اور صحت مند مرکز بن سکے۔تاریخی طور پر یہ جھیل 1970 میں تیسرے نظام سکندر جاہ کے دور میں وزیر اعظم نواب رکن-الدولہ نے بنوائی تھی اور 104 ایکڑ رقبے پر پھیلی تھی، مگر وقت کے ساتھ یہ کم ہو کر 4.12 ایکڑ رہ گئی تھی۔ حیدرا نے پچھلے سال آگست میں غیر قانونی قبضہ ختم کر کے اسے مکمل طور پر عوام کے لیے کھولا۔مقامی لوگ اس تاریخی جھیل کی بحالی سے خوش ہیں اور حیدرا کی کوششوں کی ستائش کررہے ہیں، کیونکہ یہ جگہ نہ صرف تفریح بلکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.